اللولؤ والمرجان - حدیث 1791

كتاب صفات المنافقين وأحكامهم باب مثل المؤمن كالزرع ومثل الكافر كشجر الأرز صحيح حديث كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ، تُفَيِّئُهَا الرِّيحُ مَرَّةً، وَتَعْدِلُهَا مَرَّةً وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ كَالأَرْزَةِ، لاَ تَزَالُ، حَتَّى يَكُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1791

کتاب: منافقوں کے اوصاف اور ان کے متعلق احکامات باب: مومن اور کافر کی مثال کا بیان جو کہ پودے کی شاخ اور صنوبر کے درخت کی ہے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کی مثال پودے کی سب سے پہلی نکلی ہوئی ہری شاخ جیسی ہے کہ ہوا اسے کبھی جھکا دیتی ہے اور کبھی برابر کر دیتی ہے اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت جیسی ہے کہ وہ سیدھا ہی کھڑا رہتا ہے اور آخر ایک جھونکے میں کبھی اکھڑ ہی جاتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 75 كتاب المرضى: 1 باب ما جاء في كفارة المرض