اللولؤ والمرجان - حدیث 1787

كتاب صفات المنافقين وأحكامهم باب لا أحد أصبر على أذى من الله عز وجل صحيح حديث أَبِي مُوسى رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ أَحَدٌ، أَوْ لَيْسَ شَيْءٌ أَصْبَرَ، عَلَى أَذًى سَمِعَهُ، مِنَ اللهِ إِنَّهُمْ لَيَدْعُونَ لَهُ وَلَدًا، وَإِنَّهُ لَيُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1787

کتاب: منافقوں کے اوصاف اور ان کے متعلق احکامات باب: ’’اللہ جل جلالہ سے زیادہ کوئی ایذا پر صبر کرنے والا نہیں‘‘ سیّدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص بھی یا کوئی چیز بھی اس کو تکلیف برداشت کرنے والی جو اسے کسی چیز کو سن کر ہوئی ہو، اللہ سے زیادہ برداشت کرنے والی نہیں ہے۔ لوگ اس کے لئے اولاد ٹھہراتے ہیں اور وہ انہیں تندرستی دیتا ہے بلکہ انہیں روزی بھی دیتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 71 باب الصبر على الأذى