اللولؤ والمرجان - حدیث 176
كتاب الحيض باب جواز نوم الجنب واستحباب الوضوء له صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ فَرْجَهُ وَتَوَضَّأَ لِلصَّلاَةِ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 176
کتاب: حیض کے مسائل
باب: جنبی کا سونا درست ہے لیکن وضو کرنا مستحب ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنابت کی حالت میں ہوتے اور سونے کا ارادہ کرتے تو اپنی شرمگاہ دھو لیتے اور نماز کی طرح وضو کرتے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 27 باب الجنب يتوضأ ثم ينام