اللولؤ والمرجان - حدیث 1728

كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب استحباب خفض الصوت بالذكر صحيح حديث أَبِي مُوسى الأَشْعَرِيِّ رَضي الله عنه، قَالَ: لَمَّا غَزَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، أَوْ قَالَ: لَمَّا تَوَجَّهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَشْرَفَ النَّاسُ عَلَى وَادٍ فَرَفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالتَّكْبِيرِ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لاَ إِله إِلاَّ اللهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا إِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا، وَهُوَ مَعَكُمْ وَأَنَا خَلْفَ دَابَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَنِي وَأَنَا أَقُولُ: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ فَقَالَ لِي: يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْتُ: لَبَّيْكَ رَسُولَ اللهِ قَالَ: أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي قَالَ: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1728

کتاب: ذکر الٰہی، دعا، توبہ اور استغفار کے مسائل باب: آہستہ آواز سے ذکر کرنا افضل ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر لشکر کشی کی یا یوں بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (خیبر کی طرف ) روانہ ہوئے تو (راستے میں) لوگ ایک وادی میں پہنچے اور بلند آواز کے ساتھ تکبیر کہنے لگے اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ (اللہ سب سے بلند و برتر ہے‘ اللہ سب سے بلند و برتر ہے‘ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی جانوں پر رحم کرو‘ تم کسی بہرے کو یا ایسے شخص کو نہیں پکار رہے ہو‘ جو تم سے دور ہو‘ جسے تم پکار رہے ہو وہ سب سے زیادہ سننے والا اور تمہارے بہت نزدیک ہے بلکہ وہ تمہارے ساتھ ہے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے پیچھے تھا میں نے جب لاحول ولا قوۃ الا باللّٰہ کہا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سن لیا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ عبداللہ بن قیس! میں نے کہا لبیک یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا‘ کیا میں تمہیں ایک ایسا کلمہ نہ بتا دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے؟ میں نے عرض کیا ضرور بتائیے‘ یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان ہوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کلمہ یہی ہے۔ لاحول ولاقوۃ الاباللّٰہ۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 38 باب غزوة خيبر