اللولؤ والمرجان - حدیث 1718
كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب كراهة تمني الموت لضر نزل به صحيح حديث خَبَّابٍ عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ خَبَّابًا، وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعًا فِي بَطْنِهِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَوْلاَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ، لَدَعَوْتُ بِهِ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1718
کتاب: ذکر الٰہی، دعا، توبہ اور استغفار کے مسائل
باب: کسی تنگی کی وجہ سے موت کی آرزو کرنا منع ہے
قیس بن ابی حازم نے روایت کیا کہ میں حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے سات داغ (کسی بیماری کے علاج کے لیے) لگوائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور اس کی دعا کرتا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 80 كتاب الدعوات: 30 باب الدعاء بالموت والحياة