اللولؤ والمرجان - حدیث 1716

كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب العزم بالدعاء ولا يقل إِن شئت صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ اللهُمَّ اغْفِرْ لِي اللهُمَّ ارْحَمْنِي، إِنْ شِئْتَ لِيَعْزِمَ الْمَسْئَلَةَ، فَإِنَّهُ لاَ مُكْرِهَ لَهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1716

کتاب: ذکر الٰہی، دعا، توبہ اور استغفار کے مسائل باب: یوں دعا کرنا منع ہے کہ اگر چاہے تو ایسا کر دے بلکہ بالجزم دعا کرے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے کہ ’’یا اللہ‘‘ اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے۔ میری مغفرت کر دے، بلکہ یقین کے ساتھ دعا کرے۔ کیونکہ اللہ پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 80 كتاب الدعوات: 21 باب ليعزم المسئلة فإنه لا مكره له