اللولؤ والمرجان - حدیث 171

كتاب الحيض باب الاضطجاع مع الحائض في لحاف واحد صحيح حديث أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 171

کتاب: حیض کے مسائل باب: حائضہ عورت کے ساتھ ایک چادر میں لیٹنا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ میں نے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی برتن میں جنابت کا غسل کیا ۔
تشریح : راوي حدیث: ام المومنین سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہ کا نام ہند تھا، سیّدنا خالد بن ولید کی چچا زاد بہن تھیں۔ اولین مہاجرہ عورتوں میں شمار ہوتا ہے پہلے سیّدنا ابوسلمہ مخزومی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ ان کے فوت ہونے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا اور چار ہجری کو رخصتی ہوئی۔ امہات المومنین میں سب سے آخر میں ۵۹ہجری میں وفات پائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ ۳۷۸ احادیث کی راویہ ہیں۔ جن میں سے تیرہ متفق علیہ ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 21 باب النوم مع الحائض وهي في ثيابها راوي حدیث: ام المومنین سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہ کا نام ہند تھا، سیّدنا خالد بن ولید کی چچا زاد بہن تھیں۔ اولین مہاجرہ عورتوں میں شمار ہوتا ہے پہلے سیّدنا ابوسلمہ مخزومی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ ان کے فوت ہونے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا اور چار ہجری کو رخصتی ہوئی۔ امہات المومنین میں سب سے آخر میں ۵۹ہجری میں وفات پائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ ۳۷۸ احادیث کی راویہ ہیں۔ جن میں سے تیرہ متفق علیہ ہیں۔