اللولؤ والمرجان - حدیث 1694

كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ باب المرء مع من أحب صحيح حديث أَبِي مُوسى، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ، وَلَمَّا يلْحَقْ بِهِمْ قَالَ: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1694

کتاب: نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل باب: آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے دوستی رکھے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا ایک شخص ایک جماعت سے محبت رکھتا ہے لیکن ان سے مل نہیں سکا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 96 باب علامة حب الله عز وجل