كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ باب فضل من يموت له ولد فيحتسبه صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لاَ يَمُوتُ لِمُسْلِمٍ ثَلاَثَة مِنَ الْوَلَدِ، فَيَلِجُ النَّارَ، إِلاَّ تَحِلَّةَ الْقَسَمِ
کتاب: نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل
باب: اس شخص کی فضیلت جس کا بیٹا فوت ہو جائے اور وہ صبر کرے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی کے اگر تین بچے مر جائیں تو وہ دوزخ میں نہیں جائے گا اور اگر جائے گا بھی تو صرف قسم پوری کرنے کے لئے۔
تشریح :
یہاں اس بات کا بھی لحاظ رہے کہ حدیث میں نا بالغ اولاد کے مرنے پر اجر عظیم کا وعدہ کیا گیا ہے، بالغ کا ذکر نہیں ہے۔ حالانکہ بالغ اور خصوصاً جوان اولاد کی موت کا سانحہ سب سے بڑا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے ماں باپ کی اللہ تعالیٰ سے سفارش کرتے ہیں۔ (راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 6 باب فضل من مات له ولد فاحتسبه