اللولؤ والمرجان - حدیث 1680

كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ باب أَمْرِ مَنْ مَرَّ بِسِلاَحٍ فِي مَسْجِدٍ أَوْ سُوقٍ أَوْ غَيْرِهِمَا مِنَ المَوَاضِعِ الْجَامِعَةِ لِلنَّاسِ أَنْ يَمْسِكَ بِنِصَالِهَا صحيح حَدِيثُ أَبِي مُوسى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا أَوْ فِي سُوقِنَا، وَمَعَهُ نَبْلٌ، فَلْيُمْسِكْ عَلَى نِصَالِهَا. أَوْ قَالَ فَلْيَقْبِضْ بَكَفُّهِ. أَنْ يُصِيبَ أَحَداً مِنَ المُسْلِمِينَ مِنْهَا شَيْءٌ»

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1680

کتاب: نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل باب: جو شخص کسی مسجد، بازار یا کسی مجمع میں ہتھیار لے جائے تو اس کی احتیاط رکھے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد میں یا ہمارے بازار میں گزرے اور اس کے پاس تیرہوں تو اسے چاہئے کہ ان کی نوک کا خیال رکھے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے ہاتھ سے انہیں تھامے رہے، کہیں کسی مسلمان کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
تخریج : أخرجہ البخاري في: 92 کتاب الفتن: 7 باب قول النبي صلي الله عليه وسلم ((من حمل علینا السلاح فلیس منا))۔