اللولؤ والمرجان - حدیث 168

كتاب الحيض باب مباشرة الحائض فوق الإِزار صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، فَأَرادَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاشِرَهَا، أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ فِي فَوْرِ حَيْضَتِهَا، ثُمَّ يُبَاشِرُهَا قَالَتْ: وَأَيُّكُمْ يَمْلِك إِرْبَهُ كَمَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إِرْبَهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 168

کتاب: حیض کے مسائل باب: تہبند کے اوپر حائضہ عورت سے میل ملاپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ ہم ازواج میں سے جب کوئی حائضہ ہوتی اس حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر مباشرت کا ارادہ کرتے تو آپ ازار (زیر جامعہ) باندھنے کا حکم دے دیتے باوجود حیض کی زیادتی کے پھر بدن سے بدن ملاتے (سیدہ عائشہ) نے کہا تم میں ایسا کون ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اپنی شہوت پر قابو رکھتا ہو؟ (یعنی جسے اپنی شہوت پر قابو نہ ہو اسے مباشرت سے بھی بچنا چاہیے)
تخریج : أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 5 باب مباشرة الحائض