كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ باب تَحْرِیمِ الکَذِبِ وَبَیَانِ مَا یُبَاحُ مِنْہُ صحيح حَدِيثُ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «لَيْسَ الكَذَّابُ الذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ، فَيَنْمِي خَيْرًا، أَوْ يَقُولُ خَيْرًا»
کتاب: نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل
باب: جھوٹ حرام ہے لیکن کس جگہ درست ہے اس کا بیان
حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا کہ وہ جھوٹا نہیں ہے جولوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی کوئی اور اچھی بات کہہ دے۔
تشریح :
راوي حدیث:… حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہ نے مکہ میں اسلام قبول کیا۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن عقبہ بن ابی معیط کی بیٹی ہیں۔ صلح حدیبیہ کے زمانے میں پیدل ہجرت کی۔ آپ کے بھائیوں ولید اور عمارہ نے تعاقب کیا لیکن ناکام رہے۔ مدینہ میں آپ نے حضرت زید بن حارثہ سے نکاح کیا۔ جنگ موتہ میں ان کی شہادت کے بعد حضرت زبیر سے نکاح کر لیا۔ آپ حضرت عثمان کی اخیافی بہن ہیں۔
تخریج :
أخرجہ البخاري في: 53 کتاب الصلح: 2 باب لیس الکذاب الذي یصلح بین الناس۔