اللولؤ والمرجان - حدیث 1671

كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ باب تَرَاحُمِ المُؤْمِنينَ وَتَعَاطُفِهِمْ وَتَعَاضُدِهِمْ صحيح حَدِيثُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِير. قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَرَى المُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ، وَتَوادِّهِمْ، وَتَعَاطُفِهِمْ، كَمَثَلِ الْجَسَدِ. إِذَا اشْتَكَى عضْوًا، تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ جَسَدِهِ بِالسَّهَرِ والحُمَّى»

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1671

کتاب: نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل باب: مومنوں کا آپس میں اتحاد اور ایک دوسرے کا مددگار ہونا حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مومنوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رحمت ومحبت کا معاملہ کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف ونرم خوئی میں ایک جسم جیسا پاؤ گے کہ جب اس کا کوئی ٹکڑا بھی تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم ایسی تکلیف میں ہوتا ہے، کہ نیند اڑ جاتی ہے اور جسم بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
تخریج : أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 27 باب رحمۃ الناس والبہائم۔