كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ باب تحريم الهَجْرِ فَوْقَ ثَلاَث بِلاَ عُذْرٍ شَرْعِيِّ صحيح حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، أَنَّ رَسُولَ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ يَحِل لِرَجُلٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ. يَلْتَقِيَانِ، فَيُعْرِضُ هاذَا، وَيُعْرِضُ هاذَا. وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلاَمِ»
کتاب: نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل
باب: شرعی عذر کے بغیر تین دن سے اوپر کسی مسلمان سے خفا رہنا حرام ہے
سیّدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لئے ملاقات چھوڑے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔
تشریح :
اس کے بعد اگر وہ فریق ثانی بات چیت نہ کرے، سلام کا جواب نہ دے تو وہ گناہ گار رہے گا۔ اور یہ شخص گناہ سے بچ جائے گا۔ (راز)
تخریج :
أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 62 باب الہجرۃ وقول رسول اللّٰہ صلي الله عليه وسلم لا یحل لرجل أن یھجر أخاہ فوق ثلاث۔
اس کے بعد اگر وہ فریق ثانی بات چیت نہ کرے، سلام کا جواب نہ دے تو وہ گناہ گار رہے گا۔ اور یہ شخص گناہ سے بچ جائے گا۔ (راز)