اللولؤ والمرجان - حدیث 1651
كتاب فضائل الصحابة باب قَوْلِهِ ﷺ: النَّاسُ كَإِبِلٍ مِائَةٍ لاَ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً صحيح حَدِيثُ عَبْدِ الله بْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّمَا النَّاسُ كَالإِبِلِ المِائَةِ، لاَ تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً»
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1651
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ’’لوگ اونٹوں کی مانند ہیں کہ سو میں سے بمشکل ایک سواری کے قابل ہوتا ہے‘‘
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کی مثال اونٹوں کی سی ہے، سو اونٹوں میں بھی ایک تیز سواری کے قابل نہیں ملتا۔
تخریج : أخرجہ البخاري في: 81 کتاب الرقاق: 35 باب رفع الأمانۃ۔