اللولؤ والمرجان - حدیث 164

كتاب الطهارة باب حكم بول الطفل الرضيع وكيفية غسله صحيح حديث أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّهَا أَتَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَنَضَحَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 164

کتاب: طہارت کے مسائل باب: شیر خوار بچے کے پیشاب کو دھونے کا طریقہ سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں اپنا چھوٹا بچہ لے کر آئی جو کھانا نہیں کھاتا تھا (یعنی شیر خوار تھا) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گود میں بٹھا لیا اس بچے نے آپ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا آپ نے پانی منگا کر کپڑے پر چھڑک دیا اور اسے نہیں دھویا۔
تشریح : شیر خوار بچہ جس نے کچھ بھی کھانا پینا نہیں سیکھا ہے اس کے پیشاب پر پانی کے چھینٹے کافی ہیں۔ مگر یہ حکم صرف مرد بچوں کے لیے ہے بچیوں کا پیشاب بہرحال دھونا ہی ہوگا۔ (راز) راوي حدیث: سیدہ ام قیس بن محصن رضی اللہ عنہا آپ سیّدناعکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، بقول بعض آپ کا نام آمنہ تھا۔ مکہ میں اسلام قبول کیا تھا، بیعت کی اور مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔ ۲۴ احادیث کی راوی ہیں۔ جن میں سے دو متفق علیہ ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 59 باب بول الصبيان شیر خوار بچہ جس نے کچھ بھی کھانا پینا نہیں سیکھا ہے اس کے پیشاب پر پانی کے چھینٹے کافی ہیں۔ مگر یہ حکم صرف مرد بچوں کے لیے ہے بچیوں کا پیشاب بہرحال دھونا ہی ہوگا۔ (راز) راوي حدیث: سیدہ ام قیس بن محصن رضی اللہ عنہا آپ سیّدناعکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، بقول بعض آپ کا نام آمنہ تھا۔ مکہ میں اسلام قبول کیا تھا، بیعت کی اور مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔ ۲۴ احادیث کی راوی ہیں۔ جن میں سے دو متفق علیہ ہیں۔