اللولؤ والمرجان - حدیث 1634

كتاب فضائل الصحابة باب في حسن صحبة الأنصار رضی اللہ عنہ صحيح حديث جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، قَالَ: صَحِبْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، فَكَانَ يَخْدُمُنِي وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ أَنَسٍ قَالَ جَرَيرٌ: إِنِّي رَأَيْتُ الأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ شَيئًا، لاَ أَجِدُ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلاَّ أَكْرَمْتُهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1634

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل باب: انصار کی صحبت اچھی ہونے کا بیان حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو وہ میری خدمت کرتے تھے حالانکہ عمر میں وہ مجھ سے بڑے تھے، جریر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک ایسا کام (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت)کرتے دیکھا جب ان میں سے کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی تعظیم و اکرام کرتا ہوں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد: 71 باب فضل الخدمة في الغزو