اللولؤ والمرجان - حدیث 1633

كتاب فضائل الصحابة باب في خير دور الأنصار رضی اللہ عنہ صحيح حديث أَبِي أُسَيْدٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ، ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الأَشْهَلِ، ثُمَّ بَنُو الْحرِثِ بْنِ خَزْرَجٍ، ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ؛ وَفِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ فَقَالَ سَعْدٌ: مَأ أَرَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلاَّ قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا فَقِيلَ: قَدْ فَضَّلَكمْ عَلَى كَثِيرٍ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1633

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل باب: انصار کے بہترین گھروں کا بیان حضرت ابو اسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو نجار کاگھرانہ انصار میں سے سب سے بہتر گھرانہ ہے ،پھر بنو عبدالاشہل کا، پھر بنو الحارث بن خزرج کا، پھر بنوساعدہ اور انصار کا ہر گھرانہ عمدہ ہی ہے۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا خیال ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے کئی قبیلوں کو ہم پر فضیلت دی ہے ان سے کسی نے کہا آپ کو بھی تو بہت سے قبیلوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فضیلت دی ہے۔
تشریح : راوي حدیث:… حضرت مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ٓپ اپنی کنیت ابو اسید ساعدی سے مشہور ہوئے۔ بدر اور دیگر غزوات میں شریک رہے۔ آخر عمر میں نابینے ہو گئے تھے۔ فتح مکہ کے دن بنو ساعدہ قبیلہ کا علم ان کے ہاتھوں میں تھا۔ مسند بیہقی میں ہے کہ آپ ۲۸ احادیث کے راوی ہیں۔ ۴۰ ہجری کو وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 7 باب فضل دور الأنصار راوي حدیث:… حضرت مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ٓپ اپنی کنیت ابو اسید ساعدی سے مشہور ہوئے۔ بدر اور دیگر غزوات میں شریک رہے۔ آخر عمر میں نابینے ہو گئے تھے۔ فتح مکہ کے دن بنو ساعدہ قبیلہ کا علم ان کے ہاتھوں میں تھا۔ مسند بیہقی میں ہے کہ آپ ۲۸ احادیث کے راوی ہیں۔ ۴۰ ہجری کو وفات پائی۔