كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل الأنصار رضی اللہ عنہ صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: نَزَلَتْ هذِهِ الآيَةُ فِينَا (إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ) بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ؛ وَاللهُ يَقُولُ (وَاللهُ وَلِيُّهُمَا)
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب: انصار کی فضیلتوں کا بیان
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ یہ آیت ہمارے (یعنی بنی حارثہ اور بنی مسلمہ کے) بارے میں نازل ہوئی تھی (اذھمت طائفتن منکم ان تفشلا) (آل عمران:۱۲۲) جب تمہاری دو جماعتیں سستی کا ارادہ کر چکی تھیں۔ میری یہ خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی‘ کیونکہ اللہ آگے فرما رہا ہے کہ ’’اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مددگار تھا۔‘‘ (تو اللہ کی ولایت یہ کتنا بڑا شرف ہے جو ہم کو حاصل ہوا)
تخریج : أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 18 باب إذ همت طائفتان منكم أن تفشلا