اللولؤ والمرجان - حدیث 1620

كتاب فضائل الصحابة باب فضائل حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: اسْتَأْذَنَ حَسَّانُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ قَالَ: كَيْفَ بِنَسَبِي فَقَالَ حَسَّانٌ: لأَسُلَّنَّكَ مِنْهُمْ كَمَا تُسَلُّ الشَّعَرَةُ مِنَ الْعَجِينِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1620

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل باب: حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے کمالات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین (قریش) کی ہجو کرنے کی اجازت چاہی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر میں بھی تو ان ہی کے خاندان سے ہوں۔ اس پر حسان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میں آپ کو (شعر میں) اس طرح صاف نکال لے جاؤں گا جیسے آٹے میں سے بال نکال لیا جاتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 16 باب من أحب أن لا يسب نسبه