اللولؤ والمرجان - حدیث 162

كتاب الطهارة باب وجوب غسل البول وغيره من النجاسات إِذَا حصلت فِي المسجد وأن الأرض تطهر بالماء من غير حاجة إلى حفرها صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَامُوا إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لاَ تُزْرِمُوهُ ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَيْهِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 162

کتاب: طہارت کے مسائل باب: مسجد میں پیشاب کو پانی سے دھونا ضروری ہے اور زمین پانی پیشاب سے پاک ہو جاتی ہے اس کی کھدائی ضروری نہیں سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔ صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف دوڑے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے پیشاب کو مت روکو پھر آپ نے پانی کا ڈول منگوایا اور وہ پیشاب کی جگہ پر بہا دیا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 35 باب الرفق في الأمر كله