اللولؤ والمرجان - حدیث 1604

كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ صحيح حديث الْبَرَاءِ رضي الله عنه، قَالَ: أُهْدِيَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ حَرِيرٍ، فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَمَسُّونَهَا وَيَعْجَبُونَ مِنَ لِينِهَا فَقَالَ: أَتَعْجَبُونَ مِنْ لِينِ هذِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ خَيْرٌ مِنْهَا، أَوْ أَلْيَنُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1604

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل باب: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہدیہ میں ایک ریشمی حلہ آیا تو صحابہ اسے چھونے لگے اور اس کی نرمی اورنزاکت پر تعجب کرنے لگے۔ آپﷺ نے اس پر فرمایا تمہیں اس کی نرمی پرتعجب ہے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومال(جنت میں) اس سے کہیں بہتر ہیں یا (آپﷺ نے فرمایا کہ) اس سے کہیں زیادہ نرم ونازک ہیں
تخریج : أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 12 باب مناقب سعد بن معاذ رضي الله عنه