اللولؤ والمرجان - حدیث 1589

كتاب فضائل الصحابة باب في فضل عائشة رضی اللہ عنہ صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا: يَا عَائِشَةُ هذَا جِبْرِيلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلاَمَ فَقَالَتْ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ تَرَى مَا لاَ أَرَى ترِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1589

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل باب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے فضائل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا ’’اے عائشہ! یہ جبریل علیہ السلام آئے ہیں ٗ تم کو سلامکہہ رہے ہیں۔‘‘ عائشہ رضی اللہ عنہانے جواب میں کہا ٗ کہ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ برکاتہ۔ آپ وہ چیزیں دیکھتے ہیں جنہیں میں نہیں دیکھ سکتی ٗ عائشہ رضی اللہ عنہاکی مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 6 باب ذكر الملائكة