اللولؤ والمرجان - حدیث 1572

كتاب فضائل الصحابة باب فضائل عبد الله بن جعفر رضی اللہ عنہ صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ لاِبْنِ جَعْفَرٍ رضي الله عنهما: أَتَذْكُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأنْتَ وَابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: نَعَمْ فَحَمَلَنَا وَتَركَك

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1572

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل باب: حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے فضائل حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا، تمہیں وہ قصہ یاد ہے جب میں اور تم اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ تینوں آگے جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم جہاد سے واپس آ رہے تھے) عبداللہ بن جعفر نے کہا، ہاں یاد ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اور ابن عباس رضی اللہ عنہماکو اپنے ساتھ سوار کر لیا تھا، اور تمہیں چھوڑ دیا تھا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 196 باب استقبال الغزاة