اللولؤ والمرجان - حدیث 1561
كتاب فضائل الصحابة باب في فضل سعد بن أبي وقاص رضی اللہ عنہ صحيح حديث عَلِيٍّ رضي الله عنه، قَالَ: مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفَدِّي رَجُلاً بَعْدَ سَعْدٍ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ارْمِ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1561
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بعد میں نے کسی کے متعلق نبی کریمﷺ سے نہیں سنا کہ آپ نے خود کو ان پر فدا کیا ہو۔ میں نے سنا کہ آپﷺ فرما رہے تھے تیر برساؤ (سعد رضی اللہ عنہ ) تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 80 باب المجن ومن يتترس بترس صاحبه