كتاب الفضائل باب فضائل عيسىؑ صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رَأَى عِيسى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلاً يسْرِقُ فَقَالَ لَهُ: أَسَرَقْتَ قَالَ: كَلاَّ، وَاللهِ الَّذِي لاَ إِلهَ إِلاَّ هُوَ فَقَالَ عِيسى: آمَنْتُ بِاللهِ وَكَذَّبْتُ عَيْنِي
کتاب: فضائل و مناقب کا بیان
باب: حضرت عیسیٰؑ کے فضائل
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حضرت عیسیٰ بن مریم[ نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا، پھر اس سے دریافت فرمایا: تو نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا : ہرگز نہیں ٗ اس ذات کی قسم جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں! حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ میں اللہ پر ایمان لایا اور میری آنکھوں کو دھوکا ہوا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 48 باب واذكر في الكتاب مريم