اللولؤ والمرجان - حدیث 1526
كتاب الفضائل باب فضائل عيسىؑ صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِابْنِ مَرْيَمَ، وَالأَنْبِيَاءُ أَوْلاَدُ عَلاَّتٍ، لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1526
کتاب: فضائل و مناقب کا بیان
باب: حضرت عیسیٰؑ کے فضائل
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ٗ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ میں ابن مریمؑ سے دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ قریب ہوں ٗ انبیاء علاتی بھائیوں کی طرح ہیں اور میرے اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 48 باب واذكر في الكتاب مريم