اللولؤ والمرجان - حدیث 152
كتاب الطهارة باب التيمن في الطهور وغيره صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ فِي تَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَطُهُورِهِ، وَفِي شَأْنِهِ كُلِّهِ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 152
کتاب: طہارت کے مسائل
باب: طہارت وغیرہ میں داہنی طرف شروع کرنے کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہننے، کنگھی کرنے، وضو کرنے اور اپنے ہر کام میں داہنی طرف سے کام کی ابتدا کرنے کو پسند فرمایا کرتے تھے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 21 باب التيمن في الوضوء والغسْل