اللولؤ والمرجان - حدیث 1485

كتاب الفضائل باب إِثبات حوض نبينا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وصفاته صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنهما، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَذُودَنَّ رِجَالاً عَنْ حَوْضِي، كَمَا تُذَادُ الْغَرِيبَةُ مِنَ الإِبِلِ عَنِ الْحَوْضِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1485

کتاب: فضائل و مناقب کا بیان باب: حوض کوثر کا ثبوت اور اس کی صفات حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ میں( قیامت کے دن) اپنے حوض سے کچھ لوگوں کو اس طرح ہانک دوں گا، جیسے اجنبی اونٹ حوض سے ہانک دیے جاتے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 42 كتاب المساقاة: 10 باب من رأى أن صاحب الحوض والقربة أحق بمائه