اللولؤ والمرجان - حدیث 1482
كتاب الفضائل باب إِثبات حوض نبينا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وصفاته صحيح حديث حارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ الْحَوْضَ فَقَالَ كَمَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَصَنْعَاءَ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1482
کتاب: فضائل و مناقب کا بیان
باب: حوض کوثر کا ثبوت اور اس کی صفات
حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حوض کا ذکر کیا اور فرمایا (وہ اتنا ہے) جتنی مدینہ اور صنعاء کے درمیان دوری ہے۔
تخریج : أخرجہما البخاري في: 81 کتاب الرقاق: 53 باب في الحوض وقول اللّٰہ تعالیٰ: ﴿انا أعطینک الکوثر﴾۔