اللولؤ والمرجان - حدیث 1437

كتاب السلام باب الطيرة والفأل وما يكون فيه الشؤم صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: لاَ عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ، وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ قَالُوا: وَمَا الْفَأْلُ قَالَ: كَلِمَةٌ طَيِّبَةٌ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1437

کتاب: سلام کے مسائل باب: بد فال اور نیک فال کا بیان اور کن چیزوں میں نحوست ہوتی ہے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھوت لگنا کوئی چیز نہیں ہے اور بدشگونی نہیں ہے، البتہ نیک فال مجھے پسند ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا نیک فال کیا ہے؟ آنحضرت نے فرمایا کہ اچھی بات منہ سے نکالنا یا کسی سے سن لینا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 76 كتاب الطب: 54 باب لا عدوى