اللولؤ والمرجان - حدیث 143

كتاب الطهارة باب السواك صحيح حديث أَبِي مُوسى قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَسْتَنُّ بِسِوَاكٍ بِيَدِهِ، يَقُولُ: أُعْ أُعْ وَالسِّوَاكُ فِي فِيهِ كَأَنَّهُ يَتَهَوَّعُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 143

کتاب: طہارت کے مسائل باب: مسواک کرنے کا بیان سیّدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے مسواک کرتے ہوئے پایا اور آپ کے منہ سے اُع اُع کی آواز نکل رہی تھی اور مسواک آپ کے منہ میں تھی جس طرح آپ قے کر رہے ہوں۔
تشریح : اگر حلق کے اندر سے مسواک کی جائے تو اس قسم کی آواز نکلا کرتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وقت یہی کیفیت تھی۔ اس سے مراد مسواک کرنے میں مبالغہ ہے۔ (راز)
تخریج : أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 73 باب السواك اگر حلق کے اندر سے مسواک کی جائے تو اس قسم کی آواز نکلا کرتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وقت یہی کیفیت تھی۔ اس سے مراد مسواک کرنے میں مبالغہ ہے۔ (راز)