اللولؤ والمرجان - حدیث 1419

كتاب السلام باب استحباب الرقية من العين والنملة والحمة والنظرة صحيح حديث أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، رَأَى فِي بَيْتِهَا جَارِيَةً، فِي وَجْهِهَا سَفْعَةٌ فَقَالَ: اسْتَرْقُوا لَهَا، فَإِنَّ بِهَا النَّظْرَةَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1419

کتاب: سلام کے مسائل باب: نظر اور غلہ اور زہر کے لیے دم کرنا مستحب ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر (نظر بد لگنے کی وجہ سے) کالے دھبے پڑ گئے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر دم کرا دو کیونکہ اسے نظر بد لگ گئی ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 76 کتاب الطب: 35 باب رقیۃ العین