اللولؤ والمرجان - حدیث 1417
كتاب السلام باب استحباب الرقية من العين والنملة والحمة والنظرة صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَقُولُ لِلْمَرِيضِ: بِسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1417
کتاب: سلام کے مسائل
باب: نظر اور غلہ اور زہر کے لیے دم کرنا مستحب ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض کے لئے (کلمے کی انگلی زمین پر لگا کر) یہ دعا پڑھتے تھے۔ ’’اللہ کے نام کی مدد سے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے کسی کے تھوک کے ساتھ تا کہ ہمارا مریض شفا پا جائے ہمارے رب کے حکم سے۔‘‘
تخریج : أخرجه البخاري في: 76 كتاب الطب: 38 باب رقية النبي صلي الله عليه وسلم