كتاب السلام باب السم صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، أَنَّ يَهُودِيَّة أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا، فَقِيلَ: أَلاَ تَقْتُلُهَا قَالَ: لاَ قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: سلام کے مسائل
باب: زہر کا بیان
سیّدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک یہودی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زہر ملا ہوا بکری کاگوشت لائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا( لیکن فوراً ہی فرمایا کہ اس میں زہر پڑا ہوا ہے) پھر جب اس عورت کو لایا گیا اور اس نے زہر ڈالنے کا اقرار بھی کر لیا توکہا گیا: کیوں نہ اسے قتل کر دیا جائے؟ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہاکہ اس زہر کا اثر میں نے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں محسوس کیا۔
تشریح :
اثر سے مراد اس زہر کا رنگ ہے یا اور کوئی تغیر جو آپ کے تالوئے مبارک میں ہوا ہو گا۔ (راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 28 باب قبول الهدية من المشركين
اثر سے مراد اس زہر کا رنگ ہے یا اور کوئی تغیر جو آپ کے تالوئے مبارک میں ہوا ہو گا۔ (راز)