اللولؤ والمرجان - حدیث 1410

كتاب السلام باب مناجاة الاثنين دون الثالث بغير رضاه صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا كُنْتُمْ ثَلاَثَةً، فَلاَ يَتَنَاجى رَجُلاَنٍ دُونَ الآخَرِ حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ أَجْلَ أَنْ يُحْزِنَهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1410

کتاب: سلام کے مسائل باب: تین آدمی ہوں تو ان میں سے دو تیسرے کی رضا مندی کے بغیر سرگوشی نہ کریں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم تین آدمی ہو تو تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر تم آپس میں کانا پھونسی نہ کیا کرو۔ اس لئے لوگوں کو رنج ہو گا، البتہ اگر دوسرے آدمی بھی ہوں تو مضائقہ نہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 47 باب إذا كانوا أكثر من ثلاثة فلا بأس بالمسارة والمناجاة