كتاب اللباس والزينة باب في إِباحة الاستلقاء ووضع إِحدى الرجلين على الأخرى صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الاخْرَى
کتاب: لباس اور زینت کے بیان میں
باب: مسجد میں پاؤں کے اوپر پاؤں رکھ کر چت لیٹنا جائز ہے
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چت لیٹے ہوئے دیکھا۔ آپ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔
تشریح :
چت لیٹ کر ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے کی ممانعت بھی آئی ہے۔ ممانعت اس صورت میں ہے جب شرم گاہ بے پردہ ہونے کا خطرہ ہو۔ اگر کوئی شخص ستر پوشی کا پورا اہتمام کرتا ہے تو پھر اس طرح چت لیٹ کر سونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ (راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 85 باب الاستلقاء في المسجد ومد الرجل