كتاب الأشربة باب أكل القثاء بالرطب صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بالْقِثَّاءِ
کتاب: پینے کی اشیاء کا بیان
باب: کھجور کے ساتھ ککڑی کھانا
حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کھجور ککڑی کے ساتھ کھاتے دیکھا ہے۔
تشریح :
راوي حدیث:… حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو جعفر الہاشمی الحبشی تھی جب ان کے والدین ہجرت کر کے حبشہ گئے تھے تو یہ وہاں پیدا ہوئے اور مسلمانوں کے ہاں پیدا ہونے والے پہلے بچے یہی تھے۔ پھر جب ان کے والد ماجد غزوہ موتہ میں شہید ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کفالت کی۔ بڑے سخی تھے اس لیے انہیں بحر الجود (سخاوت کا سمندر) کہا جاتا تھا۔ ۸۴ یا ۸۵ ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 39 باب الرطب بالقثاء