اللولؤ والمرجان - حدیث 1295
كتاب الأشربة باب كراهة انتباذ التمر والزبيب مخلوطين صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: نَهى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ التَّمْرِ وَالزَّهْوِ، وَالتَّمْر وَالزَّبِيبِ، وَلْيُنْبَذْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1295
کتاب: پینے کی اشیاء کا بیان
باب: کھجور اور انگور کو ملا کر بھگونے کی کراہت
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ممانعت کی تھی کہ پختہ اور گورائی ہوئی کھجور، پختہ کھجور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنایا جائے۔ آپ نے ہر ایک کو جدا جدا بھگونے کا حکم دیا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 74 كتاب الأشربة: 11 باب من رأى أن لا يخلط البسر والتمر إذا كان مسكرًا