اللولؤ والمرجان - حدیث 1284

كتاب الأضاحي باب استحباب الضحية وذبحها مباشرة بلا توكيل، والتسمية والتكبير صحيح حديث أَنَسٍ، قَالَ: ضَحَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ، ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ، وَسَمَّى وَكَبَّرَ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1284

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: قربانی اپنے ہاتھ سے کرنا مستحب ہے اسی طرح بوقت ذبح بسم اللہ واللہ اکبر کہنا حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی۔ انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔ بسم اللہ اور اللہ اکبر پڑھا اور اپنا پاؤں ان کی گردن کے اوپر رکھ کر ذبح کیا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 83 كتاب الأضاحي: 14 باب التكبير عند الذبح