اللولؤ والمرجان - حدیث 1251

كتاب الإمارة باب السفر قطعة من العذاب واستحباب تعجيل المسافر إِلى أهله بعد قضاء شغله صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَنَوْمَهُ، فَإِذَا قَضى نَهْمَتَهُ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1251

کتاب: امارت کے بیان باب: سفر ایک عذاب ہے۔ اس لیے مسافر کو اپنے کام سے فارغ ہوتے ہی فوراً گھر لوٹنا چاہیے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، آدمی کو کھانے پینے اور سونے ( ہر ایک چیز) سے روک دیتا ہے، اس لیے جب کوئی اپنی ضرورت پوری کر چکے تو فوراً گھر واپس آ جائے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 26 كتاب العمرة: 19 باب السفر قطعة من العذاب