كتاب الإمارة باب الخيل في نواصيها الخير إِلى يوم القيامة صحيح حديث عُرْوَةَ الْبَارِقِيّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ
کتاب: امارت کے بیان
باب: گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر و برکت ہے
حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خیروبرکت قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ بندھی رہے گی، یعنی آخرت میں ثواب اور دنیا میں مال غنیمت ملتا رہے گا۔
تشریح :
راوي حدیث:… حضرت عروہ بن الجعد البارقی رضی اللہ عنہ صحابی ہیں کوفے میں پہلے قاضی یہی مقرر ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے تھے۔ کتب صحاح ستہ میں ان کی روایات موجود ہیں۔
تخریج :
أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 44 باب الجهاد ماض مع البر والفاجر
راوي حدیث:… حضرت عروہ بن الجعد البارقی رضی اللہ عنہ صحابی ہیں کوفے میں پہلے قاضی یہی مقرر ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے تھے۔ کتب صحاح ستہ میں ان کی روایات موجود ہیں۔