اللولؤ والمرجان - حدیث 122

کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب اختباء النبي صلی اللہ علیہ وسلم دعوة الشفاعة لأُمته صحيح حديث أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُلُّ نَبِيٍّ سَأَلَ سُؤَالاً أَوْ قَالَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوةٌ قَد دَعَا بِهَا فَاسْتُجِيبَتْ، فَجَعَلْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 122

کتاب: ایمان کا بیان باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی شفاعت کی دعا کو اپنی امت کے لیے چھپا رکھنے کا بیان سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی نے کچھ چیزیں مانگیں یا فرمایا کہ ہر نبی کو ایک دعا دی گئی جس چیز کی اس نے دعا مانگی اور پھر اسے قبول کیا گیا لیکن میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھی ہوئی ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 80 كتاب الدعوات: 1 باب لكل نبي دعوة مستجابة