اللولؤ والمرجان - حدیث 1209

كتاب الإمارة باب الأمر بالوفاء ببيعة الخلفاء الأول فالأول صحيح حديث ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: سَتَكونُ أُثَرَةٌ وَأُمُورٌ تُنْكِرُونَهَا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ: تُؤَدُّونَ الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْكمْ وَتَسْأَلُونَ اللهَ الَّذِي لَكمْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1209

کتاب: امارت کے بیان باب: خلیفہ سے کی ہوئی بیعت پوری کرنا ضروری ہے اور جس سے پہلے بیعت ہو اس کی اطاعت پہلے کرنا چاہیے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (میرے بعد) تم پر ایک ایسا زمانے آئے گا جس میں تم پر دوسروں کو مقدم کیا جائے گا اور ایسی باتیں سامنے آئیں گی جن کو تم برا سمجھو گے ٗ لوگوں نے عرض کیا: یارسول اللہ! اس وقت ہمیں آپ کیا حکم فرماتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو حقوق تم پر دوسروں کے واجب ہوں انہیں ادا کرتے رہنا اور اپنے حقوق اللہ ہی سے مانگنا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 25 باب علامات النبوة في الإسلام