كتاب الجهاد باب عدد غزوات النبيّ ﷺ صحيح حديث زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنْ أَبِي إِسْحقَ، قَالَ: كُنْتُ إِلَى جَنْبِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، فَقِيلَ لَهُ: كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ قِيلَ: كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ، قُلْتُ: فَأَيُّهُمْ كَانَتْ أَوَّلَ قَالَ: الْعُسَيْرَةُ أَوِ الْعُشَيْرُ
کتاب: جہاد کے مسائل
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کی تعداد
حضرت ابو اسحاق صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا ان سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے غزوے کئے؟ انہوں نے کہا انیس، میں نے پوچھا، آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے؟ تو انہوں نے کہا کہ سترہ میں۔ میں نے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ کہا کہ عسیرہ یا عشیرہ(ابواسحاق کہتے ہیں) پھر میں نے اس کا ذکر قتادہ سے کیا تو انہوں نے کہا کہ(صحیح لفظ) عشیرہ ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 1 باب غزوة العشيرة أو العسيرة