اللولؤ والمرجان - حدیث 1130

كتاب الجهاد باب في الأمر بالتيسير وترك التنفير صحيح حديث أَبِي مُوسى وَمُعَاذٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَدَّهُ أَبَا موسى وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَسِّرَا وَلاَ تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلاَ تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1130

کتاب: جہاد کے مسائل باب: نرمی کے ساتھ پیش آنے اور نفرت نہ دلانے کا بیان حضرت سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ ور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا اور فرمایا کہ لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنا‘ ان کو دشواریوں میں نہ ڈالنا۔ لوگوں کو خوش خبریاں دینا‘دین سے نفرت نہ دلانا اور تم دونوں آپس میں موافقت رکھنا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 60 باب بعث أبي موسى ومعاذ إلى اليمن قبل حجة الوداع