اللولؤ والمرجان - حدیث 1112

كتاب الحدود باب جرح العجماء والمعدن والبئر جبار صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1112

کتاب: حدود کے مسائل باب: جانور کسی کو مارے یا کان یا کنویں میں کوئی گر پڑے تو اس کی دیت نہیں ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جانور سے جو نقصان پہنچے اس کا کچھ بدلہ نہیں اور کنویں کا بھی یہی حال ہے اور کان کا بھی یہی حال ہے اور رکاز میں سے پانچواں حصہ لیا جائے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: كتاب الزكاة: 66 في الركاز الخمس