اللولؤ والمرجان - حدیث 1099

كتاب الحدود باب حد السرقة ونصابها صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: لَعَنَ اللهُ السَّارِقَ، يَسْرِقُ الْبَيْضَةَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ؛ وَيَسْرِقُ الْحَبْلَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1099

کتاب: حدود کے مسائل باب: چوری کی حد اور اس کے نصاب کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے چور پر لعنت بھیجی کہ ایک انڈا چراتا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹ لیا جاتا ہے۔ ایک رسی چراتا ہے اس کا ہاتھ کاٹ لیا جاتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 86 كتاب الحدود: 7 باب لعن السارق إذا لم يُسَم