اللولؤ والمرجان - حدیث 1078

كتاب الأيمان باب إطعام المملوك مما يأكل وإِلباسه مما يلبس ولا يكلفه ما يغلبه صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ فَلْيُنَاوِلْهُ أُكْلَةً أَوْ أُكْلَتَيْنِ، أَوْ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ، فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَعِلاَجَهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1078

کتاب: قسموں کے مسائل باب: غلام کو اپنے جیسا کھلانے، پہنانے اور زیادہ بوجھ نہ ڈالنے کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں کسی شخص کا خادم اس کا کھانا لائے تو اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہیں بٹھا سکتا تو کم از کم ایک یا دو لقمہ اس کھانے میں سے اسے کھلا دے (کیونکہ) اس نے (پکاتے وقت) اس کی گرمی اور تیاری کی مشقت برداشت کی ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 55 باب الأكل مع الخادم