اللولؤ والمرجان - حدیث 1054
كتاب الوصية باب الوصية بالثلث صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَوْ غَضَّ النَّاسُ إِلَى الرُّبُعِ؛ لأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ أَوْ كَبِيرٌ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1054
کتاب: وصیت کے مسائل
باب: ایک تہائی وصیت کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا، کاش! لوگ (وصیت کو) چوتھائی تک کم کر دیتے تو بہتر ہوتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم تہائی (کی وصیت کر سکتے ہو) اور تہائی بھی بہت ہے یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ) یہ بہت بڑی رقم ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 55 كتاب الوصايا: 3 باب الوصية بالثلث